ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
انٹرٹینمنٹصبا قمر اپنی اداکاری میں مہارت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہیں،...

صبا قمر اپنی اداکاری میں مہارت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہیں، عدیل افضل

اداکار عدیل افضل نے کہا ہے کہ صبا قمر ایک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنے ساتھی فنکاروں کو سین میں مکالمے یاد کروانے یا اشارے دینے کے لیے بھی سیٹ پر موجود رہتی ہیں، چاہے وہ خود اس شاٹ میں شامل نہ ہوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صبا شوٹنگ سے ایک منٹ پہلے ہنستی بولتی تھیں، لیکن جیسے ہی کیمرہ رول ہوتا، وہ چند قدم پیچھے جاتیں اور واپس آتیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منظر دیکھ کر میں حیران رہ گیا، کیونکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صبا قمر اپنی اداکاری میں جذبے اور مہارت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عدیل افضل نے صبا قمر کے ساتھ فلم کملی میں کام کیا تھا، فلم کملی ناصرف باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی بلکہ ناقدین نے بھی صبا قمر کی اداکاری کو دل چھو لینے والی اداکاری قرار دیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!