محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام قلات ڈویژن سپورٹس ایونٹس 25 اکتوبر سے حب میں شروع ہونگے۔
محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ میں قلات ڈویژن کے تمام اضلاع کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، شوٹنگ بال، بیڈمنٹن باکسنگ، تائیکوانڈو اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ بیان کے مطابق25اکتوبر کو باکسنگ اور تائیکوانڈو کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جبکہ 26اکتوبر سے کرکٹ اور فٹبال کے میچز کا آغاز ہوگا۔
منتظمین کے مطابق اختتامی تقریب میں کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی، جبکہ اختتامی تقریب میں آتش بازی اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔




