ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
تازہ ترینٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک جعلی کینیڈین اشتہار جسے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کے لئے تیار کیا گیا ہے، کی وجہ سے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیئے گئے ہیں۔

ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ناقابل برداشت رویے کی وجہ سے ’’ کینیڈا کے ساتھ ہر قسم کی تجارتی بات چیت ختم کر دی گئی ہے‘‘۔

رونالڈ ریگن صدارتی فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اونٹاریو حکومت کے بنائے گئے اشتہار میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے 1987 میں تجارت سے متعلق قومی ریڈیو پر کئے گئے خطاب کے مخصوص حصے استعمال کئے  گئے ہیں۔

فاؤنڈیشن نے کہا کہ اونٹاریو کی حکومت کو اس خطاب کو استعمال کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کی اجازت نہیں ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کا جائزہ لے رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اشتہار امریکی سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے فیصلے میں مداخلت کی نیت سے بنایا گیا تھا۔

امریکی سپریم کورٹ صدر ٹرمپ کے عالمی محصولات کے اقدامات کی قانونی حیثیت کے متعلق اگلے ماہ کے شروع میں دلائل سنے گی اور اس پر فیصلہ دے گی۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے جمعرات کو کہا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہو گئے تو کینیڈا امریکہ کو اپنی منڈیوں تک غیر منصفانہ رسائی کی اجازت نہیں دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!