لاہور فیکٹری ایریا میں نامعلوم ملزمان نے گھر گھس کر شہری کو قتل کردیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو و پولیس حکام موقع پر پہنچے اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 28 سالہ حمزہ طارق کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے وقت مقتول گھر میں اکیلا موجود تھا، حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کردی ہے۔




