حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے 77ویں فرینکفرٹ کتاب میلے میں اسپرنگر نیچر پبلشنگ ہاؤس کے ایک عہدیدارنے چینی پبلشرز کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا ہے۔
نیلز پیٹر تھامس جو اسپرنگر نیچر کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ بکس ہیں نے مشترکہ اقدار اور دو دہائیوں پر محیط شراکت داری کو بڑھتے ہوئے تعاون کی بنیاد قرار دیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): نیلس پیٹر تھامس، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ، بکس، اسپرنگر نیچر
’’اسپرینگر نیچر میں ہمارے ساتھ کام کرنے والے چینی پبلشرز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ہم اس تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بنیادی بات یہ ہے کہ چینی پبلشرز کے ساتھ ہمارا اقدار اور حکمتِ عملی پر اشتراک چل رہا ہے۔ ہم سب علمی معیار، جانفشانی اور تازہ ترین نتائج کے حصول پر یقین رکھتے ہیں جو واقعی ایک شاندار بات ہے۔ چینی پبلشرز کی کتابیں بہت عمدہ ہیں اور ہمیں تعاون کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ تعلق دراصل گزشتہ 20 برس سے زیادہ عرصے میں تشکیل پایا ہے اور ہر سال یہ مزید پرکشش اور بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ رواں برس 2025 میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور مزید بڑھ رہا ہے۔‘‘
تھامس نے فرینکفرٹ کتاب میلے میں چینی نمائش کنندگان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو خاص طور پر نوٹ کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نیلس پیٹر تھامس، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ، بکس، اسپرنگر نیچر
’’یہ واقعی بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے ہر سال ہم فرینکفرٹ میں چین کے مزید نمائش کنندگان دیکھ رہے ہیں۔ یہ دیکھ کر واقعی خوشی ہوتی ہے کہ چینی ناشروں کی موجودگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور میں اسے کمیونٹی کے انضمام کی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں جسے میں بہت سراہتا ہوں۔‘‘
فرینکفرٹ، جرمنی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
فرینکفرٹ میں 77ویں عالمی کتاب میلے کا کامیاب انعقاد
ایونٹ میں دنیا بھر کے پبلشرز اور ادبی نمائندوں نے شرکت کی
جرمن ادارے’’اسپرنگر نیچر ‘‘نے چینی پبلشرز کے بڑھتے تعاون کو سراہا
’’اسپرنگر نیچر ‘‘کے عہدیدارکے مطابق مشترکہ اقدار شراکت کی بنیاد ہیں
چینی ناشرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ایک مثبت علامت ہے
تھامس دو دہائیوں پر محیط تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتےہیں
تعلقات کے فروغ سے عالمی علمی تبادلے کو تقویت ملے گی
چینی پبلشرز کی کتابیں عالمی معیار کے مطابق قرار پائی گئیں
فرینکفرٹ کتاب میلہ عالمی اشاعتی تعاون کے لئےاہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا




