جمعہ, اکتوبر 24, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کے وفد کا سنکیانگ کا دورہ، قدرتی مناظر اور ترقیاتی...

ہانگ کانگ کے وفد کا سنکیانگ کا دورہ، قدرتی مناظر اور ترقیاتی مواقع نے متاثر کر دیا

ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) میں تعینات سفارتکاروں اور کاروباری برادری کے ایک وفد نے حال ہی میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کا دورہ کیا ہے۔

اس دورے کا انتظام چین کی وزارتِ خارجہ کے ہانگ کانگ میں قائم کمشنر کے دفتر نےکیا تھا جس کا مقصد ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے درمیان باہمی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔

وفد کے متعدد ارکان کے لئے یہ براہِ راست تجربہ تھا جس نے سنکیانگ کے بارے میں اُن کی سمجھ اور واقفیت کو مزید گہرا کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): نور اَمیرہ محمد، قونصلر، قونصلیٹ جنرل آف ملائیشیا، ہانگ کانگ

’’سنکیانگ کے خوبصورت مناظر اور دلکش قدرتی نظاروں کے ساتھ میں نے یہاں تعاون کے مواقع بھی دیکھے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام بھی کر سکتے ہیں اور فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): شاہ محمد تنویر منصور، بنگلہ دیشی قونصل جنرل، ہانگ کانگ

’’ہم نے شاہراہِ ریشم کی بہت سی کہانیاں سنی ہیں لیکن یہاں آ کر میں نے دیکھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ  انیشی ایٹو (ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ) کی اصل اور عملی صورت تو یہی ہے۔‘‘

ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے درمیان روابط پہلے ہی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

اپریل 2025 میں کیتھے پیسفک ایئرلائنز نے ہانگ کانگ اور ارمچی کے درمیان ہفتے میں چار براہِ راست پروازیں شروع کیں جبکہ اس کی بنیادی کمپنی سوائر گروپ مزید پروازوں کے اضافے پر غور کر رہی ہے۔

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہانگ کانگ کے سفارتکاروں اور کاروباری رہنماؤں کا سنکیانگ کا خصوصی دورہ

وفد نے سنکیانگ کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا مشاہدہ کیا

سنکیانگ کی متنوع ثقافت، روایات اور قدرتی مناظر نے سب کو متاثر کیا

شرکاء نے مقامی کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا

ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے درمیان تجارتی تعاون کے نئے مواقع پر گفتگو ہوئی

وفد نے جدید بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کو قابل تعریف قرار دیا

 ثقافتی تبادلے اور سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

مقامی فنکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ تھیں

وفد کے ارکان نے چین کے مغربی خطے میں تیز رفتار ترقی کو سراہا

وفد نے ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے درمیان قریبی روابط بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!