جمعہ, اکتوبر 24, 2025
انٹرنیشنلبرونائی نے طیاروں کی فضائی اہلیت کا چینی ضابطہ اپنالیا

برونائی نے طیاروں کی فضائی اہلیت کا چینی ضابطہ اپنالیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شہری ہوابازی میوزیم میں نمائش کے لئے موجود ایئر بس اے 310 دکھائی دے رہا ہے-(شِِنہوا)

بندر سری بیگاوان(شِنہوا)برونائی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفوکمیونیکیشنز کے ماتحت شہری ہوا بازی کے محکمے نے بتایا ہے کہ  برونائی نے شہری ہوا بازی کے تازہ ضوابط جاری کئے ہیں، جن کے تحت باضابطہ طور پر چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) کے طیاروں کی فضائی اہلیت کے ضابطے کو اپنایا گیا ہے۔

برونائی ایوی ایشن کے نئے ترمیم شدہ تقاضوں "بی اے آر 8 پارٹ 21- ہوائی جہاز کے پرزوں اور آلات کی تصدیق” کے مطابق سی اے اے سی کی جانب سے جاری کردہ ٹائپ سرٹیفکیٹ کو وہی حیثیت حاصل ہوگی جو یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ٹرانسپورٹ کینیڈا سول ایوی ایشن کے سرٹیفکیٹس کو حاصل ہے اور اسے برونائی کی اتھارٹی تسلیم کرے گی۔

برونائی کی ایئرلائن گیلپ ایئر کے سی ای او چھام چھی نے کہا کہ برونائی کا یہ اقدام بین الاقوامی فضائی برادری کی جانب سے چین کی ہوا بازی کی صنعت کے ڈیزائن کی صلاحیت اور حفاظتی انتظامی نظام پر اعلیٰ سطح کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چین اور برونائی کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!