چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ کی دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فائل فوٹو-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران اپنے دروازے مزید کھولنے کے لئے اقدامات کرے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران وانگ وین تاؤ نے بتایا کہ خدمات کے شعبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منڈی تک رسائی اور کھلے پن کے دائرے کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی ان سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہی جو اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل سے متعلق ہیں اور جنہیں سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس میں منظور کیا گیا جو جمعرات کو اختتام پذیر ہوا۔
وزیر تجارت کے مطابق دیگر اہم اہداف میں تجارت کی جدید ترقی کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعاون کے لئے مزید مواقع پیدا کرنا اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلیٰ معیار کے تعاون کو آگے بڑھانا شامل ہے۔




