چین کے وزیراعظم لی چھیانگ سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی دعوت پر 25 اور 26 اکتوبر کو سنگاپور کا سرکاری دورے کریں گے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ جمہوریہ سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی دعوت پر 25 اور 26 اکتوبر کو سنگاپور کا سرکاری دورے کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم اور آسیان کے موجودہ چیئرمین انور ابراہیم کی دعوت پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ 27 اور 28 اکتوبر کو کوالالمپور میں منعقد ہونے والے 28 ویں چین-آسیان سربراہ اجلاس، 28 ویں آسیان پلس تھری سربراہ اجلاس، 20 ویں مشرقی ایشیائی سربراہ اجلاس اور 5 ویں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔




