ابوجا(شِنہوا) نائجیریا میں خناق کی وبا پھیلنے سے گزشتہ 17 ماہ کے دوران تقریباً ایک ہزار 200 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
نائجیریا کے مرکز برائے انسداد امراض نے نائجیریا میں بیماری کے پھیلاؤ بارے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ مئی 2023 میں خناق کی وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک 38 ہزار مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 23 ہزار کی تصدیق ہوئی ۔
نائجیریا کے مرکز برائے انسداد امراض کے قومی خناق ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے منیجرمزمل گڈانیہ نے شمالی ریاست کادونا میں صحافیوں کو بتایا کہ خناق ایک سنگین بیکٹیریل انفیکشن ہے جو ناک، گلے اور بعض اوقات جلد کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کم از کم ایک ہزار 191افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی صحت حکام نے اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کئے ہیں اور وبا کی روک تھام کے لئے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جہاں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے لئے ویکسین دستیاب ہے۔
