اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا تعلقات کے حوالے سے لاؤس...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا تعلقات کے حوالے سے لاؤس کا دورہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی  کمیٹی کے رکن چھو چنگ شان ایک تقر یب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

وینٹیان(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی  کمیٹی کے رکن چھو چنگ شان کی قیادت میں  سی پی سی  کے ایک وفد  نے لاؤس کا تین روزہ دورہ کیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےپارٹی تاریخ و ادب  کے ادرے کے سربراہ چھو چھنگ شان نےلاؤ پارٹی اور سرکاری عہد یداروں کے لئے  20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے  تیسرے مکمل اجلاس کے  عزم کے حوالے سے منعقدہ بر یفنگ میں شرکت کی۔

چھو نے لاؤ عوامی انقلابی پارٹی (ایل پی آر پی) مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ایل پی آر پی مرکزی کمیٹی کے سیکر ٹریٹ کے مستقل رکن اور لاؤس کے نا ئب صدر  بھون تھانگ چٹ مینی سے ملاقات کی۔

چھو نے لاؤ ایل پی آر پی مرکزی کمیٹی  کے سیاسی بیورو کے رکن اورلاؤس کے نائب وزیراعظم  کی کیو کھے کھام پیتون اور اور ایل پی آر پی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن اور ایل پی آر پی مرکزی کمیٹی کے پرو پیگنڈا اور تربیتی بورڈ کے سربراہ کھام پنہ پی یا وانگ سے بھی ملاقات کی۔

چھو نے بریفنگ اور ملاقاتوں کے دوران 20ویں سی پی سی مرکزی  کمیٹی کےتیسرے مکمل اجلاس کے عزم کو تفصیل سے بیان کیا اور چین ۔لاؤس تعلقات اور دونوں جماعتوں  کے درمیان تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

لاؤس کی جانب سے 20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی بڑی اہمیت کا اظہار کیا اور چین کے ساتھ تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔لاؤس کمیونٹی کی تعمیر کو مزید فروغ دینے پر  رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!