اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ریاستی قونصلر کا روزگار، ثقافت اور سیاحت کی کھپت کو فروغ...

چینی ریاستی قونصلر کا روزگار، ثقافت اور سیاحت کی کھپت کو فروغ دینے پر زور

چین کی ریاستی قونصلر شن یی چھن بیجنگ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کررہی ہیں- (شِنہوا)

فوژو(شِنہوا)چین کی ریاستی قونصلر شن یی چھن نے چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ایک حالیہ تحقیقی دورے میں روزگار کو وسعت دینے اور ثقافت و سیاحت کے فروغ  کے لئے مستقل کوششوں پر زور دیا ہے۔

ریاستی قونصلرنے دورے میں چھوان ژو اور فوژو شہروں میں کاروباری اداروں، صنعتی پارکوں، دیہات اور انسانی وسائل کے مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سرکاری عہدیداروں، کاروباری افراد اور ماہرین سے بھی بات چیت کی۔

شن یی چھن نے بہتر معیار کے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے، سرکاری ملازمت کی خدمات کو بہتر بنانے اور کام کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے ملازمت کے متلاشی افراد کے لئے امداد کو دوگنا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

ریاستی قونصلرنے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ثقافت و سیاحت کی مربوط ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!