چین ، شمالی صوبے شنشی کے شہر یانگ چھوان کے ہوایانگ نمبر 2 کوئلہ کان کے پیداواری تر سیلی مرکز میں ایک ملازم کام کررہا ہے۔(شِنہوا)
تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے شنشی میں 2024 کے ابتدائی 9 ماہ میں خام کوئلے کی پیداوار تقریباً 93 کروڑ 36 لاکھ 60 ہزار ٹن ہوئی ہے۔
صوبائی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران ملک کے سب سے بڑے کوئلہ پیدا کرنے والے علاقے شنشی میں کوئلے کی پیداوار چین کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 26.9 فیصد تھی۔
صوبے میں ستمبر کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ٹن سے زائد خام کوئلے کی پیداوارہوئی جو رواں سال ایک نیا ماہانہ ریکارڈ ہے۔
شنشی نے برسوں سے اپنی کوئلہ صنعت کو اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری رکھا ہے۔ 2023 میں صوبے میں118 ذہین کوئلہ کانیں قائم کی جاچکی تھیں جبکہ کوئلہ کے 1 ہزار 491 علاقوں میں اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی تھی۔
شنشی میں اس قوت کوئلہ کی 50 فیصد سے زائد پیداوار ذہین کان کنی سے حاصل کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں ماحول دوست طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے 30 آزمائشی اور مظاہرہ کانیں قائم کی گئی ہیں۔
صوبے میں 2023 کے دوران 1.37 ارب ٹن سے زائد کوئلے کی پیداوار ہوئی تھی جبکہ رواں سال کے لئے یہ ہدف 1.3 ارب ٹن مقرر کیا گیا ہے۔
