شی جیا چوانگ(شِنہوا)چین کے صوبہ ہیبے کے شہر ہینگ شوئی کی ایک عدالت نے چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں جماعت کے سابق نائب سربراہ جیانگ ژی گانگ کو رشوت لینے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق جیانگ پر 50 لاکھ یوآن (7 لاکھ ایک ہزار 804 امریکی ڈالر) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور رشوت سے حاصل ہونے والی غیر قانونی رقم کو سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔
عدالت کے مطابق 2003 سے 2023 تک جیانگ نے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ بیجنگ اور ننگ شیا میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خصوصی کاروباری سودوں، منصوبوں کی بولی اور کاروباری تعاون سے متعلق معاملات میں دوسروں کو اعانت فراہم کی ۔اس کے بدلے میں جیانگ نے غیر قانونی طور پر7 کروڑ 99 لاکھ 80 ہزار یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی سامان وصول کیا۔
اس سے قبل انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے نکال دیا گیا تھا اور اگست 2023 میں عوامی عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
