چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع شن یی میں ایک طالبہ لی ہوئی من (درمیان ) ایپل کے سی ای او ٹم کک (دائیں) اور ایپل کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیمز کو ایک نامیاتی فارم کے بارے میں بتا رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)ایپل کے سی ای او ٹم کک نے اپنے دورہ بیجنگ کے موقع پر چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے بڑی امریکی کمپنی کے لئے چین کی منڈی کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
ٹم کک نے رواں سال چائنیز مین لینڈ کے اپنے دوسرے دورے میں چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوانگ لونگ سے ملاقات کی جس میں چین میں ایپل کی ترقی، آن لائن ڈیٹا کے تحفظ اور کلاؤڈ سروسز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹم کک نے کہا کہ ایپل چین کے پیش کردہ وسعت کے مواقع سے مستفید ہونے کا خواہش مند ہے۔ ایپل صنعتوں اور ترسیلی ربط کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھے گی۔
ٹم کک نے ٹیلی کام کی بڑی کمپنی چائنہ موبائل کے چیئرمین یانگ جے سے بھی ملاقات کی۔ چائنہ موبائل کے مطابق دونوں نے فائیو جی ایپلیکیشنز، میوزک، وی آر ویڈیوز اور ڈیجیٹل مواد جیسے شعبوں میں موجودہ تعاون کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹم کک نے بیجنگ کے ضلع شن یی میں ’’سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی علاقہ ‘‘ میں چینی کالج کے طلبا سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے طلبا سے معلوم کیا کہ وہ کسانوں کی مدد کے لئے ایپل کے آلات کا کس طرح استعمال کر رہے ہیں۔
اگست 2023 میں چائنہ فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ نے سماجی تعاون کے ذریعے ’’سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی علاقوں‘‘ کی مدد کے لئے ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ ایپل اس منصوبے کی معاونت کرنے والی پہلی کمپنی تھی۔
ایپل کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیمز کے مطابق کمپنی نے گزشتہ 5 سال کے دوران چین میں سمارٹ اور ماحول دوست پیداوار میں 20 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
