اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسسنکیانگ کے پکوانوں کی لذت نے بین الاقوامی صحافیوں کو گرویدہ کر...

سنکیانگ کے پکوانوں کی لذت نے بین الاقوامی صحافیوں کو گرویدہ کر لیا

ہیڈلائن:

سنکیانگ کے پکوانوں  کی لذت  نے بین الاقوامی صحافیوں کو گرویدہ کر لیا

جھلکیاں:

لذیز چینی کھانوں نے عالمی میڈیا سے وابستہ مہمانوں کے دل لوٹ لیے،شمال مغربی چین کے شہر سنکیانگ کے باورچیوں نے طرح طرح کے لذیز پکوان  مہمانوں کو پیش کئے۔

شاٹ لسٹ:

چین کے شمال مغربی علاقہ سنکیانگ کے  مختلف پکوان

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سنجیوا نرملتھ پریرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، فجی ٹیلی ویژن لمیٹڈ

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): واریف کوماہیا، صدر،  سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ، لبنان

ساؤنڈ بائٹ 3 (کورین): وین یی شنگ، صحافی ،نیوزسس نیوز ایجنسی ، جنوبی کوریا

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): میکسی میلین ماریا مناسٹرسکی، صحافی، پولش نیوز ایجنسی

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): آئیو ناماریا پیری ، اسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر، دی ویما، انگلش ایڈیشن، یونان

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): جوز لوئس بارسیلو میزکیٹا ، ایڈیٹر ڈائریکٹر ،ہسپانوی اخبار ایل مانڈو فینانکریو

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): جیک گاوٴ، چیئرمین ، وہیل ٹی وی ، سنگاپور

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): وونگ چن وائی ، چیئرمین، ملائیشین نیشنل نیوز ایجنسی

ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): رب نواز، ڈائریکٹر، چینی نیوز اینڈ ویڈیو نیوز سروس، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن

ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): سبین عثمان خٹک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن

ساؤنڈ بائٹ 11 (انگریزی): صلاح الدین عبد اللہ، مشیر ڈائریکٹر جنرل ،الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک

ساؤنڈ بائٹ 12 (انگریزی):میتھیو زوریب، ، ایڈیٹر انچیف، نیوز بک ،مالٹا

تفصیلی خبر:

چھٹے عالمی ذرائع ابلاغ سربراہی اجلاس  کی دعوت پر میڈیا ماہرین نے شمال مغربی چین کے شہر سنکیانگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان میں سے بہت سے افراد کو   مقامی پکوانوں کی لذت نے حیران کر دیاہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سنجیوا نرملتھ پریرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، فجی ٹیلی ویژن لمیٹڈ

"میں نے آج تک  جو پکوان چینی  کھانے کے نام پر  کھائے  وہ تو یہاں ہے ہی نہیں۔یہ کہنا بے جا نا ہو گا کہ مجھے یہاں جو چینی کھانوں کا  مزہ  آیا وہ آج تک کہیں نہیں ملا۔ "

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): واریف کوماہیا، صدر،  سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ، لبنان

"سنکیانگ کے تمام پکوان، مجھے  پسند آئے، سنکیانگ میں کھانے کی ثقافت بہت حیرت انگیز ہے۔ ان پکوانوں کا ذائقہ ہمارے ملک کے کھانوں   سے ملتا جلتا ہے، خاص طور پر ذائقہ اور مصالحے دار ذائقہ ایک جیسا ہے ۔ یہ مزیدار ہے اور سب کو یہ کھانے چھکنا چاہئیں۔ میں  دنیا بھر کے تمام لوگوں کو کہنا چاہو ں گا کہ نہ صرف وہ  بیجنگ یا شنگھائی  کی سیر کو آئیں بلکہ انہیں  سنکیانگ کا  بھی دورہ کرنا چاہیے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (کورین): وین یی شنگ، صحافی ،نیوزسس نیوز ایجنسی ، جنوبی کوریا

"یہ سب لذیذ توتھے ہی  لیکن میرے خیال میں مٹن شاشلک سب سے بہتر  ہے۔ چائنیز کھانا  ہم سب کو پسندآیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): میکسی میلین ماریا مناسٹرسکی، صحافی، پولش نیوز ایجنسی

"چینی پکوان اس قدر لذیز تھے کہ ہم بہت زیادہ کھانا کھا گئے۔ "

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): آئیو ناماریا پیری ، اسسٹنٹ منیجنگ ایڈیٹر، دی ویما، انگلش ایڈیشن، یونان

"کل  کچھ افراد نےہمیں اپنے گھر میں مدعو کر کے جو کوکیز، کھانا اور چائے پیش کی ، ان کا ذائقہ حیرت انگیز حد تک اچھا تھا۔ میرا مطلب ہے کہ  مجھے وہ پکوان بہت پسند آئے. "

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): جوز لوئس بارسیلو میزکیٹا ، ایڈیٹر ڈائریکٹر ،ہسپانوی اخبار ایل مانڈو فینانکریو

"مجھے یہاں کے پکوان اور قزاقستان  کے کھانوںمیں باہمی  ربط دکھائی دیا۔ ‘‘

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): جیک گاوٴ، چیئرمین ، وہیل ٹی وی ، سنگاپور

"بکرے کے گوشت کا ذائقہ  ناقابل یقین ہے،مجھے لگتا ہے کہ زیادہ تر افراد نے اس کے ذائقے کو بہت پسند کیا  اور اس سے بہت لطف اٹھایا۔ہمیں مجھے ان  کھانوں کے نام پہلے سے معلوم تھے۔ میں  نے چین  کے دوسرے علاقوں میں اس سے ملتے جلتے کھانے کھائے ہیں۔ لیکن یہاں مجھے  کھانے میں مقامی  پکوانوں کا اصل ذائقہ ملا، جو ماضی میں کھائے  کھانوںکے ذائقے سےکہیں  بہتر ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): وونگ چن وائی ، چیئرمین، ملائیشین نیشنل نیوز ایجنسی

”آپ سنکیانگ  میں ہوں یا کاشغر ، کیسے ممکن ہے کہ کوئی دنبے کا گوشت نا کھائے۔مجھے یہاں دنبے کا  گوشت سب سے سے زیادہ لذیز اور بہترین لگا۔   اس کا ذائقہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ کیونکہ دنبے کے ابلا گوشت اور سیخوں پر پکے ٹکڑے دونوں شاندار ہوتے ہیں۔ کھانے پینے کے شوقین افراد جو کھانوں کے حوالے سے رائے کا اظہار میڈیا پر کرتے ہیں انہیں سنکیانگ آنا چاہئے۔ یہاں کے کھانوں کا ذائقہ انوکھا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): رب نواز، ڈائریکٹر، چینی نیوز اینڈ ویڈیو نیوز سروس، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن

”ا مقامی لوگوں نے ہمارے سامنے  مختلف لذیذ کھانے پیش کیے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اچھا رویہ ہے اور بہت منفرد بھی ہے۔ ان کی مہمان نوازی اور ان کے پیش کردہ مختلف پکوان، زیادہ سے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): سبین عثمان خٹک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن

"یہاں کئی نسلوں کے لوگ رہتے  ہیں اور بہت سی  زبانیں  بولی جاتی ہیں۔ان کے کھانے کافی مختلف ہے۔مجھےیہاں کا کھانا لذیذ  بلکہ  بہت  لذیذ محسوس ہوا۔ مجھے یہاں  کھانا پکانے کا انداز،   ہمارے اپنے  کھانا پکانے جیسا دکھائی دیا، بالکل ویسے ہی جیسے ہم اپنے گھر پر کھانا پکاتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 11 (انگریزی): صلاح الدین عبد اللہ، مشیر ڈائریکٹر جنرل ،الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک

”یہاں بہت سے لذیز پکوان بنے ہوئے ہیں۔یقیناِِ میں سیاح کے طور پردوبارہ  سکیانگ کی سیر سے لطف اندوز ہونے کے لئے  آوٴں گا   خاص طور پر کاشغر کی سیر  تو لازم ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 12 (انگریزی):میتھیو زوریب، ، ایڈیٹر انچیف، نیوز بک ،مالٹا

"یہاں پر کھانا بہت  لذیز،موسیقی  شاندار اور  ملبوسات تو بہت ہی اعلیٰ ہیں۔میرے لئے  یہ  ایک بہت اچھا سفر اور مجموعی طور پر بہت اچھا تجربہ بھی تھا۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!