اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانمیئر کراچی نے گرین لائن منصوبہ ایم اے جناح روڈ کی خرابی...

میئر کراچی نے گرین لائن منصوبہ ایم اے جناح روڈ کی خرابی کا ذمہ دار قرار دے دیا

میئر کراچی مرتضی وہاب نے گرین لائن منصوبے کو ایم اے جناح روڈ کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9سال سے این او سی التوا کا شکار ہے،میئر کو فنڈز نہ دینا وفاقی حکومت کی بے حسی ہے، بغیر سوچے سمجھے ایس ایس جی کو سڑکیں کھودنے کی اجازت دی گئی، ٹھیک کام نہ کرنیوالے کو بلیک لسٹ کردیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ گرین لائن کیلئے 2017میں این او سی جاری ہوا اب 8 سال بعد 2025ء میں اس پر دوبارہ کام شروع کیا جارہا ہے، اس منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہوگیا ہے، گرین لائن بنائی بھی جامع کلاتھ مارکیٹ تک جارہی ہے، ٹاور تک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ7جولائی 2025کو ہمیں خط لکھا گیا، 9جولائی کو جواب دیا کہ نیا کام شروع کرنے سے قبل پرانے کام کو ختم کریں، کام کے شروع اور ختم ہونے کی مدت بتائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لکھے گئے خط کا آج تک جواب نہیں ملا، کیا وفاقی حکومت کے ادارے کے پاس حق ہے کہ وہ مقامی حکومت کو بائی پاس کرے؟، بغیر سوچے سمجھے ایس ایس جی کو سڑکیں کھودنے کی اجازت دی گئی، جب روڈ کا برا حال ہوتا ہے تو کیا آپ وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہیں یا میئر سے؟ ایم اے جناح روڈ کی سٹریٹ لائٹ اور سیوریج سب خراب ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 سال سے این او سی پڑی ہے مگر وفاقی حکومت کو شرم نہیں آتی، کہتے ہیں کوئی ایس او پی نہیں کہ میئر کو پیسے دیئے جائیں، مصطفی کمال کے دور میں تو وفاقی حکومت لوکل گورنمنٹ کو پیسے دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن کا مسئلہ لاگت میں اضافے کا ہے، ریڈ لائن کا جس ریٹ پر ٹھیکہ ہوا تھا آج اس میں اضافہ ہو چکا ہے، کوشش کر رہے ہیں ریڈ لائن کے ٹیکنیکل ایشو کو حل کریں، اگر منصوبے کی لاگت میں اضافے نہیں کریں گے تو لاگت مزید بڑھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آباد انڈر پاس ڈیڑھ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا، کے ایم سی نے اپنی 106سڑکوں پر کام شروع کر دیا ہے جسے 2ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹھیک کام نہ کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!