جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرٹینمنٹشاہ رخ خان کو پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ سے نواز دیا...

شاہ رخ خان کو پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ سے نواز دیا گیا

بھارتی حکومت کی جانب سے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو بالآخر پہلا نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا۔بھارت میں نیشنل فلم ایوارڈز کا سلسلہ 1954 سے جاری ہے اور ہر سال منعقدہ اس فیسٹیول میں اداکاروں، فلموں اور فلمی صنعت سے وابستہ مختلف شعبہ جات کو اعزازات دیے جاتے ہیں۔

امسال کے ایوارڈز میں شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا، جب کہ نئے اداکار وکرانت میسی کو بھی اسی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بارہویں فیل کو دیا گیا، جب کہ تامل، تیلگو اور گجراتی سمیت مقامی زبانوں کی فلموں کو بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کو تین دہائیوں سے زیادہ دینے کے باوجود شاہ رخ کو یہ اعزاز پہلی بار دیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!