ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے کہا ہے کہ میں اورسمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، میری بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے، اس بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے، ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات سے متعلق کسی کو نہیں روکا گیا، اور نہ ہی وہ کسی کو روکنے کا اختیار رکھتی ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ اس ذاتی معاملے کو مزید زیر بحث نہ لایا جائے اور ان کی پروائیویسی کا خیال رکھا جائے کیونکہ سب کو ملکی قوانین کا علم ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ اس موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اب سحر کیساتھ رہتی ہے۔
