مشہور کوریوگرافر نگاہ حسین نے کہا ہے کہ فہد مصطفی بہت اچھے ڈانسر ہیں، ریہرسلز کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، چاہے دس بار بھی ریہرسل کرنی پڑے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھٹ کر ڈانس ٹی وی اسکرین پر تو اچھا لگتا ہے، لیکن سینما اسکرین کے لیے کھل کر رقص کرنا ضروری ہوتا ہے، سجل علی کو ڈانس نہیں کرنا چاہیے، جب کہ مرد اداکاروں میں ان کے مطابق احسن خان کو اب رقص نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ بہت زیادہ ڈانس کرچکے ہیں، احسن خان کو ڈانس کے بجائے اب زیادہ کردار ادا کرنے چاہئیں یا پھر کوریوگرافر کے طور پر آگے آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا اداکارہ نور بخاری کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت لطف آیا، وہ نہ صرف بہترین ڈانسر تھیں بلکہ جب وہ رقص کرتی تھیں تو ان کے بال بھی رقص میں شامل ہوجاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوبشو، ریشم، ریما اور صائمہ بھی ایسی اداکارائیں تھیں جو انتہائی عمدہ اور کھل کر ڈانس کرتی تھیں۔
نگاہ حسین کے مطابق آج کے دور میں بہت کم اداکارائیں ماضی کی اداکاراں جیسا ڈانس کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہوش حیات، سوہائے علی اور ہانیہ عامر کھل کر ڈانس کرنے والوں میں شامل ہیں، جب کہ باقی اداکارائیں گھٹ کر رقص کرتی ہیں۔
