فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات پر طاقت ور کی بقا کا رویہ غالب آ سکتا ہے، ہم دنیا میں بعض عناصر کی جانب سے مسلط کیے جانے والے جنگل کے قانون کو قبول نہیں کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ اپنے پڑوسیوں کی خود مختاری کی خلاف ورزی جاری رکھے گا، یہ ہمارے دور کا سب سے بڑا خطرہ ہے، یہ خطرہ کہ صرف طاقت ور ہی باقی رہیں، یہ خطرہ کہ چند افراد کی خود غرضی حاوی ہو جائے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی انصاف کے اداروں کے فیصلوں کا احترام ضروری ہے اور دہرا معیار نہیں اپنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی تنازعات میں فریقین جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
