اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں 14 ویں 5 سالہ منصوبے کے دوران کام کے مقامات...

چین میں 14 ویں 5 سالہ منصوبے کے دوران کام کے مقامات پر حادثات میں کمی

چین کے ہنگامی صورتحال کے انتظام کے وزیر وانگ شیانگ شی 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ہنگامی صورتحال کے انتظام میں اصلاحات اور ترقی میں چین کی کامیابیوں کے بارے میں ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او) کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران کام کے مقامات پر ہونے والے حادثات میں نمایاں کمی لانے اور آفات سے نمٹنے کی کوششوں کی افادیت کو بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہنگامی صورتحال کے انتظام کے وزیر وانگ شیانگ شی نے بدھ کے روز ہنگامی صورتحال کے انتظام سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین میں 2024 میں کام کے مقامات پر ہونے والے حادثات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں 13 ویں 5 سالہ منصوبے (2016-2020) کے اختتام کے مقابلے میں 28.4 فیصد کمی آئی ہے۔

وانگ نے کہا کہ 2024 میں پہلی بار بڑے اور انتہائی سنگین حادثات کی تعداد ایک ہندسے تک گر گئی جو 13 ویں 5سالہ منصوبے کے اختتام کے مقابلے میں 43.8 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ 2021-2024 کی مدت کے دوران قدرتی آفات کے اہم اشاریوں میں بھی پچھلے 5سالہ منصوبے کی مدت کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس میں متاثرہ افراد، ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی سالانہ اوسط اور جی ڈی پی کے مقابلے میں براہ راست اقتصادی نقصانات بالترتیب 31.3 فیصد، 23 فیصد اور 34.3 فیصد کم ہوئے ہیں۔

وانگ نے مزید کہا کہ 14 ویں 5 سالہ منصوبے کے دوران کام کے مقامات پر حفاظتی حادثات کی روک تھام کے لئے چین کی کوششیں زیادہ سخت رہی ہیں جبکہ قدرتی آفات پر اس کا ہنگامی ردعمل زیادہ موثر ثابت ہوا ہے۔

اس مدت کے دوران مرکزی حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ٹریژری بانڈ فنڈز میں تقریباً 60 ارب یوآن (تقریباً 8.44 ارب امریکی ڈالر) مختص کئے جس کے تحت 6 علاقائی ہنگامی امدادی مراکز بنیادی طور پر مکمل ہو چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!