اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینتھائی لینڈ نے تعطیلات کے دوران چینی سیاحوں کو راغب کرنے کی...

تھائی لینڈ نے تعطیلات کے دوران چینی سیاحوں کو راغب کرنے کی مہم کا آغاز کردیا

تھائی لینڈ کے شہر آئیوتھایا میں شاہی ہاتھیوں کے کرال گاؤں کے قریب عملے کے ارکان دریا میں ہاتھیوں کو نہلا رہے ہیں-(شِنہوا)

بینکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ کے سیاحتی ادارے (ٹی اے ٹی) نے "نی ہاؤ ماہ” مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ آنے والے وسط خزاں کے تہوار اور سنہری ہفتے کی تعطیلات کے دوران چین کے سیاحوں کو راغب کیا جا سکے جو تھائی لینڈ کا سب سے بڑا سیاحتی ماخذ ہیں۔

ٹی اے ٹی کے مطابق اس سال کی مہم چینی روایات کو تھائی لینڈ کی طرزِ زندگی اور دلکشی کے ساتھ جوڑنے کے لئے کئی اقدامات کے ذریعے کام کرے گی، جس میں ڈیجیٹل اشتہارات، ثقافتی تقاریب اور مشہور لوگوں کے ذریعے تشہیر شامل ہیں۔

ٹی اے ٹی کی گورنر تھاپانی کیئت فائی بول نے کہا کہ "نی ہاؤ ماہ” تھائی لینڈ اور چین کے درمیان 50 سالہ سفارتی تعلقات کی گرمجوشی اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ثقافتی تقریبات اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے اس تعلق کو مناتا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھاپانی نے "بھروسہ مند تھائی لینڈ کی مہر” نامی نئے سرٹیفکیٹ پروگرام کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ملک کے تحفظ اور معیار پر اعتماد بڑھانے کے لئے ہے تاکہ تھائی لینڈ کو ایک ایسی جگہ کے طور پر پیش کیا جا سکے جہاں لوگ خاص تعلقات بنا سکیں اور یادگار لمحات گزار سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کی نمایاں ثقافتی تقریب 6 اکتوبر کو بینکاک میں منعقد ہونے والی وسط خزاں کی تقریب ہے، جس میں مون کیک بنانے اور لالٹین سازی کی ورکشاپس جیسی روایتی سرگرمیاں شامل ہوں گی اور اس کے ساتھ مقبول تھائی اداکار بھی شریک ہوں گے۔

سال کے آخر کی چھٹیوں کے موسم میں سیاحوں کی بکنگ اور خرچ کے لئے ٹی اے ٹی نے چین کی مشہور آن لائن سفری اور لائف سٹائل ویب سائٹس کے ساتھ مل کر مشترکہ تشہیر شروع کی ہے۔

اس کے علاوہ چینی سیاح تھائی لینڈ بھر کے بڑے فروخت کنندگان اور مقامات پر اپنا پاسپورٹ دکھا کر خصوصی فوائد اور خریداری میں رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

تھاپانی نے کہا کہ یہ مہم روایت، تخلیقی انداز اور مہمان نوازی کو اعتماد کے معیار کے ساتھ پیش کر رہی ہے۔ اس کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک کو چینی سیاحوں کی پسندیدہ منزل کے طور پر مشہور کرنا ہے تاکہ وہ بار بار آئیں اور اپنے اچھے تجربات کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دوسروں سے تبادلہ کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!