چین نے تائیوان اور بحری امورکے بارے میں امریکہ، جاپان اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے ایک مشترکہ بیان پر شدید عدم اطمینان اورشدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے تائیوان اور بحری امور کے بارے میں امریکہ، جاپان اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے ایک مشترکہ بیان پر شدید عدم اطمینان اور شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یہ بات ان تینوں ممالک کے مشترکہ بیان کے ردعمل میں ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے چین کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے اور چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔
گو نے مزید کہا کہ تائیوان چین کے علاقے کا ایک اٹوٹ انگ ہے اور تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کوئی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی طاقتوں کی ان سرگرمیوں کو دی جانے والی حمایت اور شہ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ایک چین کے اصول پر عمل کرنا اور "تائیوان کی آزادی” کی واضح مخالفت کرنا ضروری ہے۔
گو نے مزید کہا کہ متعلقہ ممالک کو ایک چین کے اصول کی پابندی کرنی چاہیے، کسی بھی شکل میں "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کی حمایت بند کرنی چاہیے اور "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے بھیجنے سے گریز کرنا چاہیے۔
گو نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین کی موجودہ صورتحال مجموعی طور پر مستحکم ہے۔ چین نے ہمیشہ اپنی علاقائی خودمختاری، بحری حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کیا ہے جبکہ وہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ ممالک کو چاہیے کہ وہ علاقائی ممالک کی مشترکہ کوششوں کا احترام کریں تاکہ مکالمے اور مشاورت کے ذریعے مسائل حل کرکے امن و استحکام قائم رکھا جا سکے اور کشیدگی بھڑکانے یا ٹکراؤ کو ہوا دینے سے گریز کریں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link