اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا خوبصورت سنکیانگ کی بہتر تعمیر کے لئے مشترکہ کوششوں...

چینی صدر کا خوبصورت سنکیانگ کی بہتر تعمیر کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے سنکیانگ ویغور خودمختار خطے کے دارالحکومت ارمچی پہنچے۔ وہ خطے کے 70 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں مختلف قومیتوں اور شعبہ  ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئےچینی جدیدیت کےعمل میں ایک بہتر اور خوبصورت سنکیانگ کی تعمیر کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین شی جن پھنگ  خطے کے 70 ویں یوم تاسیس  کی تقریبات میں شرکت کے لئے دن کے اوائل میں سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی پہنچے۔

انہوں نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔

شی نے مقامی حکام، سنکیانگ پیداواری و تعمیراتی کور کے رہنماؤں، ملک کے دوسرے حصوں سے سنکیانگ میں کام کرنے کے لئے آنے والے افسران، عدلیہ کے کارکنوں، پولیس افسران اور مذہبی حلقوں کے محب وطن ارکان سمیت دیگر افراد کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

شی نے کرنل اور اس سے اوپر کے فوجی افسران سمیت نچلی سطح کے رول ماڈلز اور ارمچی میں تعینات فوج کے شہری عملے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور سی ایم سی کی جانب سے سنکیانگ میں تمام فوجی اہلکاروں کو دلی مبارکباد دی۔

ان ملاقاتوں میں وانگ ہوننگ اور کائی چھی سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!