اسلام آباد: افسران کی کمی کے باعث اسلام آباد پولیس میں نچلے گریڈ کے افسران کو اعلی عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں افسران کی کمی کے باعث نچلے گریڈ کے افسران کو اعلی عہدوں پر تعینات کرنا شروع کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق،ایس پی علی رضا کو ڈی آئی جی،ایس پی ارسلان شاہزیب کو ایس ایس پی آپریشنز وایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈی ایس پی کاظم نقوی کو ایس پی رورل،ڈی ایس پی خالد اعوان کو ایس پی سٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی شہزاد اکبرکو ایس پی رورل سے تبدیل کر کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا گیا ہے۔
