ملک میں قدرتی آفات سے پیدا صورتحال سے نمٹنے والے ادارےنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی منگل کے روز جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں سے مزید 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس طرح 26 جون سے شروع ہونے والے مون سون سیزن میں اموات کی مجموعی تعداد 706 تک پہنچ گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات شدید بارش کے نتیجے میں مکانات اور چھتیں گرنے سے ہوئی ہیں، جبکہ دیگر اموات اچانک آنے والے سیلاب، پہاڑی تودے گرنے، کرنٹ لگنے اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔
مون سون بارشوں سے صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 427 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ مون سون بارشوں نے ملک بھر میں بنیادی شہری سہولیات اور نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 26 جون سے اب تک 2934 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں، 1108 مویشی ہلاک ہوئےجبکہ 451 کلومیٹر سڑکیں اور 152 پل متاثر ہوئے۔ سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں دیکھی گئی۔
حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خطرے والے علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
پاکستان میں مون سون کے دوران 700 سے زائد ہلاکتیں
منگل اور بدھ کو مزید 46 افراد جان سے گئے
مون سون بارشیں 26 جون کو شروع ہوئی تھیں
صوبہ خیبر پختونخوا 427 اموات کے ساتھ سرفہرست
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ وجہ بنی، 1108 مویشی بھی ہلاک
451 کلومیٹر سڑکیں اور 152 پل متاثر ہوئے
مزید بارشوں کا امکان، عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link