منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینتیانجن شہر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے...

تیانجن شہر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار

چین کا اہم شمالی بندرگاہی شہر، تیانجن بلدیہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اب تک کے سب سے بڑے سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے اپنی تیاریوں کو آخری شکل دے رہا ہے۔(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چین کا اہم شمالی بندرگاہی شہر تیانجن بلدیہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے اب تک کے سب سے بڑے سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے جس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شرکت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تیانجن یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے ایک پاکستانی طالب علم محمد سرفراز نے کہا کہ تیانجن ایک ایسا شہر ہے جو بیک وقت آپ کو خوش آمدید کہنے اور متاثر کرنے کا احساس دلاتا ہے۔ یہاں کے لوگوں اور ان کی گرمجوشی نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر میں بڑے پیمانے پر بہتری کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ تیانجن کے درمیان سے گزرنےوالا دریائے ہائی حہ اب ایک لائٹنگ منصوبے کی بدولت رات کے وقت جگمگاتا ہے جس میں 217 عمارتیں، 14 پل اور 8.2 کلومیٹر کا دریائی کنارہ شامل ہے۔

دریا کے کنارے رات کے یہ بہتر مناظر تیزی سے سیاحوں  کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں جو پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔ تیانجن جن لو ہائی حہ کروز کمپنی لمیٹڈ کے منیجر فان فوکن نے بتایا کہ روزانہ 70 سے زائد نائٹ کروز چلتے ہیں جن کی خدمات رات دیر تک جاری رہتی ہیں، ٹکٹ کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

ایران سے تعلق رکھنے والی نازنین دہقان بردبار نے شہر کے روایتی اور جدید امتزاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن قدیم اور جدید کے درمیان ایک بہترین پل ہے۔ یہاں میں شہر کی ترقی کو محسوس کرسکتی ہوں اور عظیم روحوں اور لوگوں سے جڑنے کا احساس پاتی ہوں۔

میونسپل حکومت نے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی ہے جس میں سڑکوں کو ہموار کرنا، پلوں کی دیکھ بھال، ماحول دوست مقامات کو بڑھانا اور عوامی خدمات کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

مقامی یونیورسٹیوں سے تقریباً ایک ہزار نوجوان رضاکاروں کی ایک ٹیم کو سفارتی آداب، ہنگامی ردعمل اور زبان کی خدمات میں تربیت دی گئی ہے تاکہ ایس سی او سربراہ اجلاس کی حمایت میں مدد مل سکے۔ تیانجن فارن سٹڈیز یونیورسٹی کے ترجمہ کے رضاکار وانگ یوٹونگ نے کہا کہ دنیا نہ صرف ہمارے جدید طرز تعمیر اور اقتصادی جیون کو دیکھے گی بلکہ ہماری بھرپور تاریخ اور ہماری پرتپاک مہمان نوازی کو بھی دیکھے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!