جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب کی تیسری جامع ریہرسل بیجنگ میں ہوئی-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی عظیم الشان تقریب کے لئے تیسری جامع ریہرسل بیجنگ میں ہوئی۔
تقریب کے میڈیا سنٹر کے مطابق یہ ریہرسل ہفتہ کی شام 5 بجے سے اتوار کی صبح 5 بجے تک تیان آن من سکوائر میں منعقد ہوئی۔
منتظمین نے کہا کہ یہ مکمل ریہرسل تھی جس میں تمام مراحل شامل تھے اور یہ یادگاری تقریب کی آخری بڑی مشق بھی تھی۔ اس کا مقصد اس کے تمام مراحل اور حصوں کو جانچنا تھا تاکہ تقریب کامیابی سے منعقد کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام کام ترتیب سے ہوئے، تقریب کی مرحلہ وار ترتیب موثر رہی اور سب کچھ روانی سے ہوتا رہا، جس سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوگئے۔
یہ عظیم الشان تقریب جس میں ایک فوجی پریڈ بھی شامل ہوگی، 3 ستمبر کو تیان آن من سکوائر میں منعقد کی جائے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link