راولپنڈی : پاک فوج نے گلگت بلتستان میں 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر پھنسے 7 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے گلگت بلتستان میں 20 ہزار 100فٹ کی بلندی پر ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کے باعث مشکل سے دوچار سات کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔
ریسکیو کئے گئے کوہ پیماؤں میں 3 روسی اور 4 پاکستانی کوہ پیما شامل ہیں۔پاک فوج نے ریسکیو اپیل کرنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔ تمام کوہ پیماؤں نے مدد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
