راولپنڈی: اے این ایف نے ملک گیر 4 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کر کے70 کروڑ کی منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ملک گیر 4 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کر کے 70 کروڑ روپے مالیت کی 129 کلو منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کوریئر آفس سے انڈونیشیا بھیجے جانے والے پارسل سے 14.5 کلو آئس ،بس سٹاپ حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 105 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، راولپنڈی میں پارک کے قریب 2 ملزمان سے 8.4 کلو چرس،گڈاپ ٹاؤن کراچی میں ملزم سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
