ہفتہ, جولائی 26, 2025
پاکستانوزیراعظم کا ضم شدہ اضلاع کیلئے بڑا اعلان، میڈیکل و انجینئرنگ کالجز...

وزیراعظم کا ضم شدہ اضلاع کیلئے بڑا اعلان، میڈیکل و انجینئرنگ کالجز میں کوٹہ بحال

وزیراعظم ہاؤس میں  قبائلی عمائدین کے وفد نے شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران  وزیراعظم نے میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کا کوٹہ بحال کرنےکا اعلان کردیا ۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ضم شدہ اضلاع کےقبائلی عمائدین کے وفد کو خوش آمدید کہا ،  جرگے میں خیبرپختونخوا کےضم شدہ اضلاع میں امن عامہ کی صورتحال بہتربنانے اور علاقےکی تعمیروترقی پر بات ہوئی ۔ قبائلی عمائدین نے کوٹہ بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم اور خوشی کا اظہارکیا ۔ وزیر اعظم نے کہا وزیراعظم ہاؤس میں آپ کی میزبانی کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے،آپ کا تعلق پاکستان کے ان علاقوں سے ہے جو شاندار تاریخی پس منظر اور روایات کے امین ہیں، قبائل نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،  پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانےکیلئےتمام مکاتب فکرکےاکابرین  کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے ضم شدہ اضلاع کےمسائل سےمتعلق قائم کمیٹی میں  قبائلی عمائدین کو بھی نمائندگی دینے کی ہدایت کردی اور  کہا ضم شدہ قبائلی اضلاع کی بہتری کیلئےعمائدین کے ساتھ اس طرح کی مزید مشاورتی نشستیں رکھی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں  ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ قانون سازی پر تحفظات زیر بحث آئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!