ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین میں ای-بائیک کے نئے حفاظتی معیارات کے نفاذ کے لئے رہنما...

چین میں ای-بائیک کے نئے حفاظتی معیارات کے نفاذ کے لئے رہنما ہدایات جاری

چین نے ای- بائیک کے نئے حفاظتی معیارات کے نفاذ کے لئے رہنما ہدایات جاری کر دیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے برقی موٹر سائیکلوں (ای بائیکس )کے لئے نئے لازمی قومی حفاظتی معیارات کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی خاطر ایک سلسلہ وار رہنما اصول جاری کئے ہیں تاکہ اس شعبے کے ضابطوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ دستاویز وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)، وزارت عوامی تحفظ، ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن اور قومی فائر اینڈ ریسکیو انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے،جس میں پوری صنعتی چین پر لاگو ہونے والے جامع اقدامات بیان کئے گئے ہیں۔

ان رہنما اصولوں کے مطابق ای بائیکس کی تیاری ،فروخت اور رجسٹریشن سے لے کر پرانی گاڑیوں کی تبدیلی تک ہر چیزکی سخت نگرانی کی جائے گی۔

یہ اقدام حالیہ برسوں میں غیر معیاری ای بائیکس اور ان میں کی جانے والی غیر مجاز تبدیلیوں کے باعث بڑھتی ہوئی حفاظتی تشویش کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ ای بائیکس کو آگ لگنے کے واقعات اور ٹریفک حادثات نے اس تشویش کو مزید بڑھایا ہے،ان میں سے اکثر واقعات کا تعلق ای بائیکس کی رفتار کی حد بڑھانے کی غیر قانونی تبدیلیوں سے تھا۔

ان خطرات سے نمٹنے کے لئے چین نے  پہلے ہی  مہمات کا آغاز کیا ہے جس میں  اس طرح کےحفاطتی خدشات سے نمٹنے کو ہدف بنایا گیاہے جبکہ نئے قومی معیارات یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔

ابتدائی نتائج نے مثبت پیشرفت ظاہر کی ہے۔سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین میں ای بائیک کو آگ لگنے سے متعلقہ 7 ہزار 48 واقعات سامنے آئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں44.7 فیصد کم ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!