ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے میں سستی ادویات کے لئے موثر...

چین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے میں سستی ادویات کے لئے موثر اقدامات

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر ژانگ شو میں ادویہ ساز کمپنی کی ورکشاپ میں عملے کی ایک رکن کام میں مصروف ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران چین کے طبی بیمہ ادارے نے ادویات کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے۔

قومی تحفظ صحت انتظامیہ (این ایچ ایس اے) کے نائب سربراہ شی زی ہائی نے ان اقدامات کے بارے میں ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2018 سے اب تک ملک میں ادویات کی مرکزی خریداری کے 10 ادوار مکمل کئے گئے، جن میں 435 ادویات شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ادویات کی زائد قیمتوں پر قابو پانے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوا ہے جس سے عوام کو علاج کی لاگت میں نمایاں سہولت ملی ہے اور ادویات کے معیار اور دستیابی میں بہتری آئی ہے۔

این ایچ ایس اے نے غیر منصفانہ قیمتوں سے متعلق معاملات کو بھی فعال طور پر نمٹایا اور دوا ساز کمپنیوں کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ہدایت کی۔ اب تک انتظامیہ نے 566 کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے، جن میں مختلف نوعیت کی 726ادویات کی قیمتیں درست کرنے کی ہدایت دی گئی۔

شی کے مطابق این ایچ ایس اے  نے ادویات کی قیمتوں کو آن لائن اور میڈیکل سٹورز میں منظم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض دوا ساز کمپنیاں قیمتوں کے تعین میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور مارکیٹ کے نظام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، جیسے کہ رشوت دینا، مارکیٹ پر اجارہ داری قائم کرنا اور فروخت کو کنٹرول کرنا شامل ہیں۔

شی نے کہا کہ اگرچہ این ایچ ایس اے اعلیٰ معیار کی طبی جدت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کمپنیوں کی قیمتوں کے تعین کے حق کا احترام کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس نے ادویات کی قیمتوں کے نظام اور مارکیٹ کے توازن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار مزید مضبوط کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!