ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلگوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دیں، ٹرمپ

گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیک انڈسٹری کی گلوبل ذہنیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی ٹیک کمپنیاں بیرون ملک، خاص طور پر بھارت جیسے ممالک میں ملازمتیں دینے سے باز رہیں، امریکی کمپنیاں بھارتی ٹیک ورکرز کو نوکریاں دینے کے بجائے امریکا میں ہی روزگار پیدا کرنے پر زیادہ توجہ دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اے آئی سمٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ٹیک انڈسٹری کی گلوبل ذہنیت نے بہت سے امریکیوں کو نظر انداز کیا ، بڑی ٹیک کمپنیوں نے امریکی آزادی کے ذریعے منافع کمائے، لیکن اپنی سرمایہ کاری زیادہ تر ملک سے باہر کی ہے، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں وہ دن ختم ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اے آئی کی دوڑ جیتنے کے لیے سلیکان ویلی اور اس سے باہر نئی حب الوطنی اور قومی وفاداری کی ضرورت ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں پورے دل سے امریکا کے لیے کام کریں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا کو پہلے رکھیں، بس ہم اتنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کے فوائد اٹھاتی رہی ہیں، بھارت میں ورکرز کو ملازمت دیتی رہی ہیں اور آئرلینڈ میں منافع چھپاتی رہی ہیں، وہیں امریکی شہریوں کو نظر انداز کرنے اور سنسر کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا، اب وہ دن ختم ہوگئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!