ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلممبئی ٹرین دھماکے کیس، سپریم کورٹ نے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر...

ممبئی ٹرین دھماکے کیس، سپریم کورٹ نے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں ملزمان کی بریت کے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے کیس میں بری 12 ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو بطور نظیر بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کی اپیل پر ملزمان کونوٹس جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ٹرین بم دھماکا کیس میں ممبئی ہائیکورٹ نے تمام12 ملزمان کوبری کردیا تھا جس کے بعد مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!