چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں چھنگ دو شن ناؤ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے تیارکردہ علاج معالجے کے آلات رکھے گئے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی تحفظ صحت انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران قومی طبی انشورنس کی ان نئی ادویات، جو حال ہی میں مذاکراتی فہرست میں شامل کی گئی ہیں، پر اخراجات میں سالانہ 40 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انتظامیہ کے سربراہ ژانگ کے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2024 میں متعلقہ اخراجات 2020 میں ریکارڈ کی گئی رقم کے مقابلے میں 3.9 گنا تک پہنچ گئے ہیں۔
ژانگ نے بتایا کہ اس مدت کے دوران طبی انشورنس فنڈ کے مجموعی اخراجات 121.3 کھرب یوآن (تقریباً 17 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے جن میں سالانہ اوسط شرح نمو 9.1 فیصد رہی۔
