سائنو امریکن ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے چیئرمین جیفری گرین نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کے صوبہ گوئی ژو کا دورہ کیا ہے۔
وفد نے اُن مقامات کا دورہ کیا جہاں دہائیوں پہلے چین اور جاپان جنگ کے دوران فلائنگ ٹائیگرز نے سرگرمیاں انجام دی تھیں۔
انہوں نے چنگ لونگ کاؤنٹی کی مشہور 24 زگ سڑک اور ہوآنگ پنگ ایئرپورٹ سمیت کئی تاریخی مقامات کا دورہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیفری گرین، چیئرمین، سِنو امریکن ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن
"یہ میرے حالیہ برسوں کی زندگی کا ایک خوشگوار اور بڑا سرپرائز ہے کہ میں یہاں آیا ہوں۔ مجھے یہاں آنے کا موقع ملنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔اگلے سال ہم اپنے امریکی اور چینی طلبہ کو 24 زگ روڈ پر لے کر آئیں گے۔ہم انہیں ہوآنگ پنگ بھی لے جائیں گے اور رن وے پر چلنے دیں گے۔ہم انہیں بتائیں گے کہ یہ ایئر فیلڈ کتنا اہم تھا یہ کہاں جاتے تھے اور کہاں سے جاپانیوں پر حملہ کرتے تھے۔یہ زندہ تاریخ ہے اور یہی تاریخ سکھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ہمارے کے پاس جنگِ عظیم دوم کی دو بہترین اور محفوظ یادیں یہی موجود ہیں۔”
فلائنگ ٹائیگرز دراصل جنگِ عظیم دوم کے دوران چینی فضائیہ کے تحت قائم کردہ امریکی رضاکار گروپ کا نام تھا۔
یہ گروپ 1941 میں امریکی جنرل کلیئر لی چیناٹ نے تشکیل دیا تھا۔
سائنو امریکن ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن جو چین کے ساتھ دوستانہ روابط کو فروغ دینے والا امریکی ادارہ ہے 1998 میں جیفری گرین اور ایک سابق فضائی افسر نے قائم کیا تھا۔
سنہ 2022 میں فاؤنڈیشن نے "فلائنگ ٹائیگرز فرینڈشپ اسکولز اینڈ یوتھ لیڈرشپ پروگرام” شروع کیا جس کا مقصد چینی اور امریکی طلبہ کو فلائنگ ٹائیگرز کی تاریخ سے روشناس کرانا اور اسے باہم بانٹنا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جیفری گرین، چیئرمین، سِنو امریکن ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن
"چین نے جنگِ عظیم دوم کی فتح میں قربانیاں دے کر، تکلیفیں سہہ کر اور اپنی جانیں قربان کر کے بہت بڑا اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم یہی سبق امریکی بچوں کو سکھا رہے ہیں اور چینی بچوں کو یاد دلا رہے ہیں۔جب ہمارے امریکی بچے واپس جائیں گے تو ان کے پاس ایسی باتیں ہوں گی جو شاید کسی اور امریکی بچے کو معلوم نہ ہوں۔ وہ اپنے والدین کو اس دوستی کے بارے میں بتائیں گے اور ان چینی دوستوں کے بارے میں جن سے وہ ملے ہیں۔وہ یہ سب باتیں اپنے دوستوں کو بھی سنائیں گے۔ بطور تاریخی سبق سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنگِ عظیم دوم میں جب امریکا اور چین نے مل کر جاپانیوں کو شکست دی تو ثابت ہوا کہ اگر ہم ایک ساتھ کام کریں تو کامیاب ہو سکتے ہیں۔”
ہوآنگ پنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
———————————————–
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین امریکہ وفد کا گوئی ژو کا دورہ، دوستی کے ورثے کو آگے بڑھانے کا عزم
وفد کا چین میں اہم مقامات کا دورہ
"یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین تجربہ ہے”۔چیئرمین ایوی ایشن فاؤنڈیشن
ہوانگ پنگ ایئرپورٹ اور 24 زیگ روڈ پر جنگِ عظیم دوم کی یادگاروں کا مشاہدہ
ہوانگ پنگ ایئر فیلڈ کو تاریخ کا زندہ سبق قرار دیا گیا
"چینی اور امریکی طلبہ کو جنگِ عظیم کی شراکت داری سے روشناس کرائیں گے”۔چیئرمین ایوی ایشن فاؤنڈیشن
چینی و امریکی طلبہ کیلئے جنگی تاریخ پر مبنی تعلیمی پروگرام کا اعلان
"چین نے جنگِ عظیم دوم میں قربانیاں دے کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا”۔چیئرمین ایوی ایشن فاؤنڈیشن
"چین امریکی اتحاد سے یہ سبق ملتا ہے کہ مل کر کام کرنے سے فتح ممکن ہے”۔چیئرمین ایوی ایشن فاؤنڈیشن

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link