ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینانڈونیشیی آٹو شو میں چینی کار ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کے...

انڈونیشیی آٹو شو میں چینی کار ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف

انڈونیشیا کے صوبے بانتن کے شہر تانگے رانگ میں گائی کِنڈو انڈونیشیا انٹرنیشنل آٹو نمائش (جی آئی آئی اے ایس) 2025میں شہری چینی کارسازکمپنی ڈینزا کے سٹال کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا)چینی کارساز کمپنیوں نے انڈونیشیا میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں  کیونکہ جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انڈونیشیا کے صوبے بانتن کے شہر تانگے رانگ میں منعقدہ گائی کِنڈو انڈونیشیا انٹرنیشنل آٹو نمائش (جی آئی آئی اے ایس) میں چینی کار ساز بی وائی ڈی نے اپنا ماڈل آٹو ون  متعارف کرایا، جسے چین میں سیگل یا ڈولفن منی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بی وائی ڈی انڈونیشیا کے آپریشنز ڈائریکٹر نیتھن سُن نے افتتاح کے دوران بتایا کہ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں پہلا آٹو ون  ماڈل ہے۔ ہم اسے 2 ورژنز ڈائنامک اور پریمیئم میں پیش کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے صوبے بانتن کے شہر تانگے رانگ میں گائی کِنڈو انڈونیشیا انٹرنیشنل آٹو شو (جی آئی آئی اے ایس) 2025میں شہری چینی کارساز کمپنی بی وائی ڈی کے سٹال کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

ادھر وولنگ نے ایک نئی کثیر المقاصد کورٹیز داریون نامی گاڑی متعارف کرائی ہے جو کہ گھریلو اور کاروباری دونوں مقاصد  کے استعمال کے لئے بنائی گئی ہے۔

کورٹیز داریون 2 ورژنز پلگ ان ہائبرڈ اور مکمل طورپر بیٹری کی الیکٹرک گاڑی میں دستیاب ہوگی۔

جی آئی ائی اے ایس 2025 بدھ کے روز باضابطہ طور پر شروع ہوئی اور یہ نمائش عوام کے لئے 24 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!