چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کی ابا تبتن-چھیانگ خودمختار پریفیکچر کے مائرکانگ کے گاؤن سونگ گانگ میں گیشی وانگ مو(دائیں جانب) ایک بزرگ خاتون کا معائنہ کررہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی نیشنل ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2021 سے 2025 کے عرصے کے دوران چین میں بنیادی طبی بیمہ نے تقریباً 95 فیصد کوریج کی شرح برقرار رکھی جبکہ 2024 میں 1.32 ارب سے زائد افراد اس میں شامل تھے۔
انتظامیہ کے سربراہ ژانگ کے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2021 سے 2024 کے دوران لوگوں نے تقریباً 20 ارب بار علاج کروایا اور اس پر انہیں بیمہ کی طرف سے پیسے واپس ملے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2024 میں یہ تعداد 2020 کے مقابلے میں 1.6 گنا زیادہ رہی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link