اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیر اعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر...

وزیر اعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات و سفارتکاری کے ذریعے سعودی عرب کیساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کیلئے محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے برادر عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!