اسلام آباد: رہنما جے یوآئی(ف)مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کا چودھری بنا ہوا ہے، پاک، بھارت جنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا ان کا کوئی لینا دینا نہیں، ٹرمپ نے جب دیکھا بھارت کو مار پڑ رہی ہے تو جنگ بندی کرا دی، امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں مولانا عبدالغفورحیدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان کے بڑے گہرے تعلقات ہیں۔
رہنما جے یو آئی(ف)کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ حج کے دوران بہترین انتظامات کیے۔
