چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کی کاؤنٹی ڈاؤچھینگ میں واقع ڈاؤچھینگ سولر ریڈیو ٹیلی سکوپ کا فضائی منظر-(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی ڈاؤچھینگ کاؤنٹی میں ایک جدید سولر ٹیلی سکوپ کے لئے معاون ڈھانچے کی تعمیر کا منگل کو آغاز ہوگیا، جو اعلیٰ درجے کی شمسی مشاہداتی صلاحیتوں کے ایک نئے دور کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
2.5 میٹر وائیڈ- فیلڈ اور اعلیٰ ریزولوشن کا حامل سولر ٹیلی سکوپ ایک قومی تحقیقی آلاتی منصوبہ ہے جس کی قیادت نان جنگ یونیورسٹی کرہی ہے۔ یہ منصوبہ نان جنگ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومیکل آپٹکس اینڈ ٹیکنالوجی اور یون نان آبزرویٹریز کے اشتراک سے چل رہا ہے اور یہ دونوں چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت کام کررہے ہیں۔
ٹیلی سکوپ کی تعمیر کا باضابطہ آغاز 2022 میں ہوا تھا۔ مکمل ہونے پر یہ دنیا کا سب سے بڑی محور نما سولر ٹیلی سکوپ ہوگا۔
یہ مقام تزویراتی طور پر ڈاؤچھینگ کاؤنٹی میں ایک بے نام پہاڑ پر 4,700 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، منتخب کردہ جگہ غیر معمولی ماحولیاتی استحکام اور شمسی مشاہدے کے حالات کا حامل ہے۔
یہ جگہ دنیا کی بلند ترین شمسی رصدگاہ بننے جا رہی ہے، جو عالمی معیار کے مشاہداتی ڈیٹا کے حصول کے لئے ایک اہم بنیاد فراہم کرے گی۔
معاون ڈھانچے اور ٹیلی سکوپ کی اسمبلی کی تعمیر 2026 کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد مکمل نظام کی جانچ اور ترتیب کا عمل شروع ہوگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link