25 سالہ چن زو یون کا تعلق تائیوان سے ہے۔انہیں بچپن ہی سے تندوری پکوان تیار کرنےمیں دلچسپی ہے۔
فرانس سے میٹھے پکوان بنانے کی تربیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے چین کے مین لینڈ میں اپنی بیکری کھولنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے اس فیصلے کی وجہ یہاں کا سازگار کاروباری ماحول اور وسیع منڈی تھی۔
سال 2024 میں انہوں نے چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر ’شیامن‘ میں اپنی بیکری کا سنگ بنیاد رکھا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چن زو یون، بیکری مالک
"میں بچپن میں شیامن آئی تھی۔ اس وقت میرے والد یہاں کام کرتے تھے۔ جب میں نے شیامن میں اپنا کیریئر شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا تو مجھے محسوس ہوا کہ یہاں کا مجموعی کاروباری ماحول میری پچھلی یادوں سے بالکل مختلف ہے۔ شیامن نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔ اس لیے میرے خیال میں کاروبار شروع کرنے کے لئے یہ ایک موزوں جگہ ہے۔ شیامن اور تائیوان کے مقامی ذائقے بھی کافی حد تک ملتے جلتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مارکیٹ بہت بڑی ہے اور لوگ بھی زیادہ ہیں۔ اسی لیے بیکری کا جو تصور میں آگے بڑھانا چاہتی ہوں، اس کی ترویج یہاں کافی آسان ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چن زو یون، بیکری مالک
"چونکہ مجھے چیزکیک بہت پسند ہیں۔ اس لئے میں نے بہترین چیزکیک تیار کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ میری بیکری کے کیک تائیوانی ذائقے، جاپانی انداز اور فرانس میں سیکھی گئی مہارت کا شاہکار ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ3 (چینی): چن زو یون، بیکری مالک
"جب میں دیکھتی ہوں کہ گاہک میری دکان پر آ کر ہمارے کیک چکھ رہے ہیں اور لذیذ مٹھائیاں کھانے کے بعد خلوص بھرے انداز میں مسکرا رہے ہیں تو مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ اس موقع پر واقعی میرے دل کو بہت سکون ملے گا۔مستقبل میں اگر ممکن ہوا تو میری خواہش ہو گی کہ سارے شہر کے لوگ میری دکان سے واقف ہوں۔میں ایک فرنچائز اسٹور یا ایک فیکٹری کھولنے کی خواہش رکھتی ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میری تیار کردہ مٹھائیوں کا لطف اٹھا سکیں۔”
شیامن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوائنٹس آن سکرین:
تائیوانی خاتون نے شیامن میں بیکری کھول کر ذائقوں کا جادو بکھیر دیا
چن زو یون نے فرانس سے تربیت لے کر شیامن میں بیکری قائم کی
بچپن سے تندوری پکوان کی شوقین، چن زو یون کا چین میں میٹھا سفر جاری
شیامن کی بیکری میں تائیوانی، جاپانی اور فرانسیسی ذائقوں کا امتزاج
چن زو یون کاچیز کیک سے عشق، ہر دن مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے
گاہکوں کی مسکراہٹ چن زو یون کی اصل کمائی بن گئی
چن زو یون کے لیےشیامن میں بیکری کو پہچان دلوانا خواب بن چکا ہے
تائیوا نی خاتون کے لئے فرنچائز اور فیکٹری کا قیام اگلا بڑا ہدف ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link