چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے اطلاعات کے زیراہتمام جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پریس کانفرنس کی جارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے منصوبوں پر بات کی گئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری شعبے کے ایگزیکٹو نائب وزیر ہو حہ پھنگ اور مرکزی ملٹری کمیشن کے محکمہ جوائنٹ سٹاف کے آپریشن بیورو کے نائب ڈائریکٹر جنرل اور فوجی پریڈ کے لیڈنگ گروپ آفس کے نائب ڈائریکٹر میجر جنرل وو زے کے نے میڈیا کو یادگاری تقریبات کے انتظامات سے آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔



