اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کے...

چین جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ کا انعقاد کرے گا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فوجی پریڈ کے لیڈنگ گروپ آفس کے نائب ڈائریکٹر اور مرکزی ملٹری کمیشن کے محکمہ جوائنٹ سٹاف کے آپریشن بیورو کے نائب ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل وو زے کے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر 3 ستمبر کو بیجنگ کے مرکزی علاقے تیان آن من سکوائر میں ایک فوجی پریڈ منعقد کرے گا۔

صدر شی جن پھنگ پریڈ کے دوران فوجی دستوں کا معائنہ کریں گے، جو اس سالگرہ کی یادگار تقریب کے طور پر منعقد کئے جانے والے ایک شاندار اجتماع کا حصہ ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

مرکزی ملٹری کمیشن کے محکمہ جوائنٹ سٹاف کے سینئر افسر وو زے کے نے ایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ  فوجی پریڈ میں فوجیوں کا مارچ، بکتر بند گاڑیاں اور ہوائی جہاز شامل ہوں گے، جو روایتی اہم جنگی قوت کے ساتھ ساتھ نئی جنگی صلاحیتوں کی حامل طاقت کا بھی مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام نمائشی ساز و سامان ملکی سطح پر تیار کردہ اور اس وقت  زیراستعمال ہے۔

وو زے کے نے مزید کہا کہ پریڈ میں جدید روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ نئی طرز کی جنگی صلاحیتیں بھی دکھائی جائیں گی، جیسے بغیر پائلٹ کے ذہین نظام، زیر آب جنگی یونٹس، سائبر و الیکٹرانک فورسز اور ہائپر سونک ہتھیار، جو چینی فوج کی ٹیکنالوجی کے رجحانات اور بدلتے ہوئے جنگی ماحول سے ہم آہنگ ہونے اور مستقبل کی جنگوں میں کامیابی حاصل کرنے کی مضبوط صلاحیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!