چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے اطلاعات کے زیراہتمام جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے منصوبوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے غیر ملکی رہنماؤں، سابق سیاسی شخصیات، اعلیٰ حکام اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو مدعو کرے گا۔
تقریب کے منصوبوں کے اعلان کے لئے منعقدہ پریس بریفنگ کے مطابق چین میں موجود غیر ملکی سفارت کاروں، عسکری اتاشیوں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور جنگ میں چین کی فتح میں کردار ادا کرنے والے غیر ملکی دوستوں یا اُن کے خاندانوں کے نمائندوں کو بھی ان تقریبات میں مدعو کیا جائے گا۔
