بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں بدھ کے روز اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی 12ویں عالمی نمائش "مائلکس 2025” کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس نمائش میں بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے 150 سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ ان نمائش کنندگان نے بیلاروس میں بنائے گئے ہتھیاروں اور فوجی مشینری کے750 سے زائد ماڈلز پیش کئےہیں۔اس میں دیگر ممالک کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف اقسام کے اسٹالز اور نمائشیں بھی شامل تھیں۔
اپنے پیغام میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ یہ نمائش ماہرین اور متعلقہ شعبوں کے افراد کو بیلاروس اور اس کے عالمی شراکت داروں کی جدید ترین کامیابیوں سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع دے گی۔
مائلکس نمائش کا آغاز سال2001 میں ہوا تھا۔ تب سے یہ ملکی و غیر ملکی دفاعی صنعتوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یہ نمائش ہفتے کے روز تک جاری رہے گی۔
منسک سےنمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link