کینیڈین ڈاکٹر وانڈا جولیئن کوربیٹ کافی عرصے سے ایڈینو مائیوسس کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وانڈا جولیئن کوربیٹ، کینیڈین ڈاکٹر
"مجھے ایڈینومیوسس اور کچھ حد تک گہری انفلتریٹیو اینڈومیٹریوسس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہر ماہ حیض کے دوران پانچ سے سات روز تک میں شدید تکلیف میں مبتلا رہتی ہوں۔ مجھے اندازہ تھا کہ اس کیفیت میں زندگی گزارنا ممکن نہیں کیونکہ گزشتہ سال کے دوران یہ درد مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔”
مغربی ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ بچہ دانی نکالنا ہی واحد علاج ہے، مگر وانڈا اس کے برعکس متبادل طریقہ آزمانا چاہتی ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وانڈا جولیئن کوربیٹ، کینیڈین ڈاکٹر
"میں واضح طور پر جانتی تھی کہ اتنی کم عمر میں بچہ دانی نکالوانا میرے لیے مناسب نہیں۔ اسی لیے میں ایسے متبادل علاج کی تلاش میں تھی جو میرے درد کو کم کرے اور میری بچہ دانی کو محفوظ رکھ سکے۔”
ونڈا کے ایک دوست نے اسے بتایا کہ چین میں ہائی انٹینسٹی فوکسڈ الٹراساؤنڈ (HIFU) کا جدید نظام موجود ہے، جو اس کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ ایک غیر جارحانہ علاج ہے جو الٹراساؤنڈ کی مخصوص لہروں کے ذریعے متاثرہ بافتوں کو گرم کرکے درد کم کرتا ہے اور مریض کو جلد صحت یابی اور بہتر معیار زندگی فراہم کی جاتی ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): وانڈا جولیئن کوربیٹ، کینیڈین ڈاکٹر
"چونکہ یہ طریقہ میرے لیے نیا تھا لیکن میں نے جو تحقیق کی اس سے معلوم ہوا کہ اگر یہ میرے درد اور علامات میں کم از کم پچاس فیصد بہتری لا سکے تو یہ کوشش بالکل جائز ہوگی۔”
وانڈا نے چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں واقع ہائیفو ہسپتال سے رابطہ کیا اور بارہ مئی کو تنہا یہاں پہنچ گئی ۔ اگلے ہی روز ہائیفو ہسپتال میں فوکسڈ الٹراساؤنڈ ابلیشن سرجری کامیابی سے کروائی۔
ساوٴنڈ بائٹ 4 (انگریزی): وانڈا جولیئن کوربیٹ، کینیڈین ڈاکٹر
"جب میں ہسپتال پہنچی تو جدید سہولیات اور عملے کی محبت بھری توجہ نے مجھے فوراً آرام محسوس ہوا۔ علاج سے پہلے اور بعد کا ماحول بہت خوشگوار اور پر اعتماد تھا۔ یہاں کا ہر فرد نہایت مہربان اور خیال رکھنے والا ہے ، جس کی وجہ سے میں خود کو محفوظ اور پرسکون محسوس کرنے لگی۔ یہاں کے تجربے نے میرے جذبات کو سہارا دیا اور واقعی یہ سفر میرے لیے بہت مثبت رہا۔”
وانڈا چینی ہسپتال کے مؤثر اور انسان دوست علاج سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔
ساوٴنڈ بائٹ 5 (انگریزی): وانڈا جولیئن کوربیٹ، کینیڈین ڈاکٹر
"یہ حیرت انگیز ہے کہ یہاں کام کتنی تیزی سے ہوتا ہے۔ جب ڈاکٹروں نے کہا کہ مجھے ایم آر آئی کی ضرورت ہے، تو میں صرف چار منٹ میں مشین کے اندر تھی ۔ یہ مبالغہ نہیں ہے، واقعی صرف چار منٹ۔ مغربی ممالک میں یہی کام چھ سے نو ماہ میں ہوتا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ یہاں ہسپتال کی ترجیح مریض ہے اور یہاں ہر مریض کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے۔”
آپریشن کے اگلے ہی روز وانڈا نے بتایا کہ انہیں کسی قسم کا درد محسوس نہیں ہو رہا۔
ساوٴنڈ بائٹ 6 (انگریزی): وانڈا جولیئن کوربیٹ، کینیڈین ڈاکٹر
"آج مجھے بالکل بھی کوئی تکلیف نہیں ہے۔ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ میرا حیض جاری ہی نہیں ہے۔ یہ واقعی ایک معجزے سے کم نہیں۔”
چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link