سیچھوان رونگ فو کلاسیک تبتی مخطوطات عجائب گھرچین کے جنوب مغربی شہر چھنگدو میں باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح تبتی نسلی ثقافت کے بارے میں جاننے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
یہ عجائب گھرقدیم تبتی مخطوطات کو جمع کرنے، محفوظ رکھنے، تحقیق کرنے اور انہیں زندہ رکھنے پر مرکوز ہے۔
عجائب گھرمیں 13 مخصوص موضوعاتی حصے شامل ہیں جو ان قدیم مخطوطات کی تاریخی، ثقافتی اور علمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
یہ نمائشیں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں میں چین کی روایتی ثقافت کی قدر و قیمت کو مزید گہرا کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
ساوٴنڈ بائٹ (چینی): ژو شیاؤروی، پارٹی چیف، سیچوان رونگ فو کلاسیکی تبتی مخطوطات میوزیم
"یہ عجائب گھرثقافتی ورثے اور تعلیم کے فروغ کا ایک اہم مرکز ہے۔ ہم نمائشوں کی منصوبہ بندی، عوامی آگاہی، ڈیجیٹل اور سمارٹ جدت، اور باہمی تعاون پر کام کرتے ہیں۔
ہماری اصل ذمہ داری یہ ہے کہ ہم ان قدیم مخطوطات کی آج کے دور سے مطابقت کو سامنے لائیں، نسلی ہم آہنگی کی بامعنی کہانیاں سنائیں، زائرین کی دلچسپی بڑھائیں اور دیگر میوزیمز کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائیں۔”
ملٹی میڈیا تنصیبات اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تجرباتی مرکز کے ذریعے یہ عجائب گھرتبتی روایات کے ساتھ تعلیمی اور عملی طور پر جڑنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ (چینی): زو، سیاح
"یہ عجائب گھرتبتی نسلی ثقافت کے فروغ اور اس کی ترقی کے لیے واقعی بہت اہم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ لوگوں کی دلچسپی بڑھائے گا اور وہ مطالعے اور سیکھنے کے ذریعے مزید جاننے کی کوشش کریں گے۔”
چھنگدو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ۔
